بند کریں
پیر نومبر

مزید مضامین

حالیہ تبصرے

Shafiq rehman 31-08-2017 11:15:33

Agr yh Sach Hai to Boht hii A6i Khabr Hai Agr fake hai to Fitty Muh

  مضمون دیکھئیے
muhammad ather 11-08-2017 14:28:02

mjhe technology sikhne ka bht shok he sir

  مضمون دیکھئیے
Syed Mudasar Hassan Shah 12-06-2017 11:15:24

good news

  مضمون دیکھئیے
الطاف جتوئ 20-03-2017 17:04:55

بھت پسندآئ 90٪

  مضمون دیکھئیے
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مضمون دیکھئیے
Muhammad Qasim 05-08-2016 19:25:31

very nice

  مضمون دیکھئیے
ہواوے لائیومہم کے تحت بی این یو لاہور میں نوجوانوں کے پسندیدہ گلوکار کی شاندار پرفارمنس
اس مہم کے تحت منگل کے روز نبیل شوکت نے بھی کراچی میں سی بی ایم انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا تھا

ہر گذرتے دن کے ساتھ ہواوے لائیو نوجوانوں کے جوش و خروش میں اضافہ کررہا ہے ۔ہواوے کی کامیاب حکمت عملی کے تحت جیوری اراکین،نامور گلوکاروں اور نوجوانوں کو ایک ہی جگہ جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس نے اس مقابلے کو اور بھی زیادہ دلچسپ بنا دیا ہے ۔ہواوے کی جانب سے گزشتہ روز بھی کچھ ایسا منظر لاہور کی بی این یو یونیورسٹی میں دیکھا گیا جہاں علی سیٹھی نے اپنی جاندار پرفارمنس سے گھنٹوں اسٹیج کو گرمائے رکھا۔

بی این یو یونیورسٹی میں نوجوانوں کے پسندیدہ علی سیٹھی کی پرفارمنس نے ماحول کو گرما کر رکھ دیا اور نوجوان اپنے پسندیدہ گلوکار کو اپنے درمیان دیکھ کر انتہائی پرجوش دکھائی دیئے،بی این یو یونیورسٹی کے شاندار کراؤڈ نے علی سیٹھی کو ان کے ہر گیت پر انتہائی پرجوش انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی پرفارمنس کو سراہا،اس موقع پر نوجوان اپنی گلوکاری کا مظاہرہ کرنے کیلئے بھی بیتاب دکھائی دیئے ،ہواوے لائیو کی اس مہم کے تحت منگل کے روز نبیل شوکت نے بھی کراچی میں سی بی ایم انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا تھا ۔

بلاشبہ ہواوے لائیو اپنی اس مہم کے ذریعے ملک بھر میں تفریحی ماحول قائم کرنے میں کامیاب رہی ہے اور جیوری پینل میں شامل نبیل شوکت اور علی سیٹھی کی اس کاوش نے نوجوانوں کو بھی براہ راست اس مہم کا حصہ بننے کا شاندار موقع فراہم کیا ہے۔ ۔ہواوے لائیو کی اس مہم میں حصہ لینے والے نوجوانوں کو یونیورسٹیوں اور دیگر معراف تعلیمی اداروں میں ہواوے کے فلوٹ پر اپنی آواز کا جادو جگانا ہوگا جہاں منصفین کے فیصلے کے تحت ٹیلنٹڈ گلوکار اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرتے جائینگے جبکہ ایسے افراد جنہیں فلوٹ پر آنے کا موقع نہیں مل سکا وہ بھی ہواوے لائیو ایپلیکیشنز کے ذریعے اپنے گیت ریکارڈ کرکے سننے والوں کی ووٹنگ کے ذریعے اس مقابلے میں شریک ہوسکتے ہیں،ابتدائی طور پر منتخب ہونے والے امیدوار فائنل آڈیشن تک رسائی حاصل کرسکیں گے جہاں مقابلے کے منصفین تین حتمی فائنلسٹ کا انتخاب کرینگے۔

ہواوے اپنی سی ایس آر سرگرمیوں کے تحت نوجوان نسل میں چھپے ٹیلنٹ کو باہر نکالنے کیلئے کوشاں ہے اور انہیں مواقع فراہم کرکے خود میں چھپی صلاحیتوں کو سامنے لانے کیلئے سرگرم ہے ،ہواوے لائیو کو مردو خواتین دونوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہورہی ہے ،کسی بھی شہر سے تعلق رکھنے والے طلباء ہواوے کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اپنے سنگنگ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے ان میں انتہائی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

یہ خبر اُردو پوائنٹ پر شائع کی گئی۔ خبر کی مزید تفصیل پڑھنے کیلئے کلک کیجئے
تاریخ اشاعت: 2016-10-19

: متعلقہ عنوان

مینوفیکچرر کا نام     :     ہواوے

ہواوے کے مزید عنوان پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں