Huawei Officially Begins Huawei Pay Service through NFC from China

Huawei Officially Begins Huawei Pay Service Through NFC From China

چین سےNFCکے ذریعے ہواوے پے سروس کا باضابطہ آغاز

ہواوے کا شمار دنیا کی سرکردہ ٹیکنالوجی کمپنی کے طور پر کیا جاتا ہے اور ہواوے نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں وہ کامیابیاں حاصل کی ہیںجو کسی اور ٹیکنالوجی برانڈ کو حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔ٹیکنالوجی سالوشنز سے اسمارٹ فونز اور بہترین انٹر ٹینر سے بہتر سروس پرووائیڈر کے طور پر ہواوے کی مصنوعات جدید دور کے تقاضوں پر پورا اترتی ہیں۔ہواوے نے حال ہی میں چین سے پریمیئر ہواوے پے سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مقامی صارفین ہواوے پے سروس نہایت آسانی کے ساتھ NFCچپ استعمال کرتے ہوئے اپنے ہواوے اسمارٹ فون پر حاصل کرسکتے ہیں۔ہواوے پے سروس کی تیاری میں چین میں مقبول ترین ہواوے برانڈ کو چینی پے منٹ سروس پرووائیڈر چائنا یونین پے کا اشتراک حاصل ہے۔ٹیکنالوجی کی دنیا میں دیگر کمپنیوںکی جانب سے بھی پے سروس متعارف کرائے جانے کے باوجود اس بات کے قومی امکانات ہیں کہ صارفین کیلئے بہترین سالوشنز فراہم کرنے والی کمپنی ہواوے کی اس پے سروس کو مقبولیت حاصل ہوگی اور صارفین ہواوے پے سروس کو پسندیدگی کی سند سے نوازیں گے اور یہ سروس دنیا بھر میں بتدریج پھیلتی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ہواوے ڈیوائسز سیکشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر شان کا کہنا ہے کہ ہواوے پے سروس چین میں موجود ہمارے برانڈ کو پسند کرنے والوں کیلئے ایک انمول تحفہ ہے ،ہم پاکستان میں بھی جلد ہی ہواوے پے سروس شروع کرنے پر غور کررہے ہیں کیونکہ پاکستان ہواوے کیلئے تیسری بڑی مارکیٹ بن چکا ہے جہاں اسمارٹ فونز کے استعمال میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستا ن میں ہواوے سب سے بڑا صارفین پول بھی رکھتا ہے ۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-19

More Technology Articles