Huawei P11 rumored to have three cameras on the back for 40MP snaps

Huawei P11 Rumored To Have Three Cameras On The Back For 40MP Snaps

ہواوے پی 11 میں 40 میگا پکسل تصاویر کے لیے بیک پر تین کیمرے ہونگے

ہواوے کو ڈوئل رئیر کیمرہ سسٹم کافی پسند ہیں، اسی وجہ سے کمپنی اپنے تمام فلیگ اور مڈرینج سمارٹ فونز میں ڈوئل رئیر کیمرے لگائے ہیں۔ ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ کے بعد کمپنی اب کچھ نیا کرنا چاہتی ہے۔
ہواوے پی سیریز کے اگلے سمارٹ فون ، جسے شاید پی 11 کے نام سے متعارف کرایا جائے گا، کی بیک پر ایک نہیں ، دو نہیں بلکہ تین رئیر کیمرا ہونگے۔ یہ تین کیمرے مبینہ طور پر فون کو 40 میگا پکسل کی تصویر لینے اور 5x ہائیبریڈ زومنگ کے قابل بنا دیں گے۔

ہواوے سیلفی کیمرا میں بھی جدت لانا نہیں بھولا ہے۔

(جاری ہے)

اس فون میں کم سے کم روشنی میں بہتر تصویر بنانے والا 24 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہوگا۔
مین کیمرہ کے لائیکا برانڈز آپٹکس 100فیصد زیادہ روشنی کیپچر کریں گے اور پرونائٹ موڈ میں بھی بغیر ٹرائی پوڈ بہترین تصاویر لی جا سکیں گی۔ اس کے علاوہ ہواوے منصوعی ذہانت کا استعمال بھی کرے گا جس سے کیمرا ایپ فوری طور پر سین کی شناخت کر لے گی اور آٹو فریمنگ بھی کرے گی۔
یہ تمام معلومات کمپنی کے لیے تخلیقی کام کرنے والی ایجنسی کے ڈیجیٹل آرٹسٹ نے دیں ہیں۔آرٹسٹ نے اس سے حوالے سے بنایا گیا پرومونشنل میٹریل بھی شیئر کیا تھا جسے بعد میں فوراً ہی ڈیلیٹ کر دیاگیا۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-06

More Technology Articles