Huawei Pakistan awarded Airlink the most valuable partner of 2016

Huawei Pakistan Awarded Airlink The Most Valuable Partner Of 2016

ہواوے پاکستان کی جانب سے ایئر لنک کیلئے موسٹ ویلیو ایبل پارٹنر 2016کا اعزاز

ٹیکنالوجی کے سرکردہ عالمی برانڈ ہواوے نے ایئر لنک کو بیسٹ کارپوریشن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔یہ اعزاز ہواوے کور پارٹنر کنونشن ایوارڈ2017کے دوران دیا گیا ،یہ ایوارڈ زایئر لنک کی جانب سے پاکستان میں چینی ٹیکنالوجی برانڈ کے فروغ کیلئے جاری کوششوں کے عزم کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایئر لنک کیلئے اس اعزاز کا اعلان لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایونٹ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا ،پریس کانفرنس کے آغاز میں ہواوے کے بزنس سے آگاہی کے ساتھ ساتھ مستقبل کی منصوبہ بندی سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئیں جبکہ ایونٹ کے اختتام پر ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں ایئر لنک کمیونیکشن کے چیئرمین شوکت پراچہ اورایئر لنک کے منیجنگ ڈائریکٹر مظفر حیات پراچہ نے ٹیم ایئر لنک کی جانب سے یہ ایوارڈ وصول کیا،اس موقع پر ٹیم ایئر لنک نے اس ایوارڈ کو مرحوم معظم حیات پراچہ سے منسوب کرتے ہوئے ہواوے کی پاکستان میں ساکھ کے قیام کیلئے ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ،ہواوے کے وائس پریذیڈنٹ مڈل ایسٹ افریقہ Fanhong Bruceاور ہواوے پاکستان کے جنرل منیجر Blue Kingنے پاکستان میں ہواوے برانڈ کے فروغ اور تشہیر کیلئے ایئر لنک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی دونوں اداروں کے درمیان اسی طرح تعاون جاری رہے گا،ہواوے پاکستان کے ڈپٹی جنرل منیجر فراز ملک خان نے بھی ایئر لنک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Huawei Pakistan awarded Airlink the most valuable partner of 2016
تاریخ اشاعت: 2017-03-13

More Technology Articles