Huawei Pakistan Launches Ascend P8

Huawei Pakistan Launches Ascend P8

ہواوے پاکستان نے جدید سمارٹ فونAscend P8 متعارف کرادیا

ہواوے پاکستان نے جدید سمارٹ فونAscend P8 متعارف کرادیا۔اس سلسلے میںAscend P8 کی رنگارنگ تعارفی تقریب منعقد ہوئی جس میں فلم اورٹی وی کے مشہورفنکاروں، ڈیزائنررز اورمعروف بلاگرزنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔یہ تقریب ہواوے کے سی ای او اراگون مینگ ،ڈیوائس مارکیٹنگ ڈائریکٹربروس فین ہونگ اورکنٹری مارکیٹنگ سربراہ فرازملک خان کی مشترکہ صدارت میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ہواوے کے برانڈ ایمبیسڈر (سفیر) شہریارمنور صدیقی اورعمائمہ ملک کی موجودگی نے تقریب کوچارچاند لگا دیئے جبکہ مشہورفیشن ڈیزائنرزاراپیرزادہ اورفہد شیخ نے تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔علی ظفر، علی گل پیر اوراحمد علی بٹ نے اپنی مسحورکن لائیو پرفارمنس سے شرکاء کے دل موہ لئے۔تقریب کے شرکاء اسرارکے مشہورگانے ’’عشق ہوا میں ‘‘ کی مدہم میوزک میں ماریہ بی کے جدید ملبوسات کی نمائش کیلئے کیٹ واک دیکھ کرانھیں داد دیئے بغیرنہیں رہ سکے۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-14

More Technology Articles