Huawei reports 33 percent gain in net profit for 2015

Huawei Reports 33 Percent Gain In Net Profit For 2015

2015 میں ہوواوے کے منافع میں 33 فیصد اضافہ ہوا

2015کا سال ہوواوے کے لیے بڑا بہترین سال رہا۔اس سال کمپنی نے اپنے آپ کو سام سنگ اور ایپل کے بعد سمارٹ فون بنانے والی تیسری بڑی کمپنی ثابت کردیا۔اسی سال کمپنی نےاپنا پہلا نیکسس ہینڈ سیٹ(نیکسس 6پی) لانچ کیا۔کمپنی نےا ور بھی کئی بڑے بہترین سمارٹ فونز متعارف کرائے۔ہوواوے کی طرف سے اگلے پانچ سالوں میں دنیا کی سب سے بڑی موبائل بنانے والی کمپنی بننے کے منصوبے بھی سامنے آئے۔


کمپنی کی 2015 کی مالیاتی رپورٹوں کے مطابق کمپنی کے منافع میں 33 فیصد اضافہ ہوا، جو 5.7 ارب ڈالر رہا۔

(جاری ہے)

کمپنی کی آمدن 37 فیصد بڑھ کر 60.9 ارب ڈالر ہوگئی۔تحقیق کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کی وجہ سے ہوواوے کا گراس مارجن 44.2فیصد سے کم ہو کر 41.7 فیصد ہوگیا۔
ہوواوے کے کنزیومر ڈیوائس بزنس ، جس میں سمارٹ فونز اور ٹیبلٹ شامل ہیں، کی آمدن میں 2015 میں 73فیصد اضافہ ہوا، جو 19.9ارب ڈالر رہا۔ہوواوے نے 2015 میں 108 ملین سمارٹ فونز فروخت کیے جو 2014 کے مقابلے میں 44فیصد زیادہ ہیں۔ پچھلے سال سام سنگ نے 319.7 ملین سمارٹ فونز اور ایپل نے 231.5ملین آئی فونز فروخت کیے۔
ہوواوے کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ اور کرین 950 چپ سیٹ کے ساتھ اگلا فلیگ شپ، ہوواوے پی 9، اسی ماہ 6اپریل کو متعارف کرایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-02

More Technology Articles