Huawei showcases over 100 products at CES 2015

Huawei Showcases Over 100 Products At CES 2015

ہواوے نے CES 2015 میں اپنی پراڈکٹس کی مکمل رینج نمائش کیلئے پیش کردی

Huawei کنزیومر بزنس گروپ نے CES 2015 شومیں ایک سو سے زائد مصنوعات کی نمائش کی جن میں جدید ترین سمارٹ فونز، ویئرایبل آلات، ٹیبلیٹس ، موبائل ایکسس ڈیوائسز، ہوم ایکسس آلات، سمارٹ ہوم ڈیوائسز، OTT اور وہیکل ماونٹڈماڈیولزشامل تھے۔کمپنی نے Hilink ایراکے آغازکوبھی متعارف کرایا جوادنیا بھرمیں صارفین کومکمل ضم شدہ موبائل انٹرنیٹ سلوشنزکی پیشکش کی حکمت عملی کا حصہ ہے ۔

ہواوے کنزیومربی جی کے سی ای اورچرڈیو کا کہنا ہے کہ 2014 ہمارے لئے بڑی کامیابیوں کا سال رہا۔ہم نے پریمیم مڈسے اعلی قسم کے پراڈکٹس پر توجہ مرکوز کی جس کے نتیجے میں ہماری حکمت عملی ثمرآورثابت ہوئی اور سمارٹ فونز کی سال بہ سال فروخت 30فیصد کے اضافہ سے 11.8 ارب ڈالر رہی ۔

اسمارٹ فونز ہواوے P7 اور Huawei Mate7 نے دنیا بھر کے صارفین کے مابین مقبولیت حاصل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے برانڈ کی عالمی اثر و رسوخ جاری ہے اور Huawei ، 2014 کی فہرست کے انٹربرانڈکے ٹاپ 100 عالمی برانڈز میں کامیابی سے داخل ہورہی ہے۔ Huawei کی ٹھوس صلاحیتوں اور موبائل براڈبینڈ کنیکٹوٹی سے استفادہ کرتے ہوئے ہم نے کار نیٹ ورکنگ اور انٹرنیٹ آف تھنگز میں دستیاب مواقع کی تلاش پر بھی توجہ مرکوزکررکھی ہے اوربگ ڈیٹا اور کلاوٴڈ سروسز کے انضمام کے ذریعے بہتراورمجموعی سمارٹ تجربات کی تخلیق کی کوشش بھی جاری رکھیں گے ۔
درمیانے سے بڑی قیمت کے سمارٹ فون بنانے کی حکمت عملی Huawei کی کامیابی کی عکاسی کرتی ہے۔ کمپنی کے اسمارٹ فونز کی سال بھرکی ترسیل میں اضافہ جاری رہا جو پوری دنیا کے صارفین کے اعتماد کا مظہر تھا۔

2013میں Huawei کی برانڈآگہی مہم 52 فیصد اور 2014 میں 65 فی صدرہی جبکہ IPSOS کے مطابق برانڈ ری کمنڈیشنز ویلیو 43 فیصد تک پہنچ گئی۔لاس ویگاس میں منعقدہ CES 2105 نمائش میں دونوں Huawei اور آنرفلیگ شپ پراڈکٹس کی نمائش کی گئی جن میں ہواوے P7 (نیلم،آرسنل اورسٹینڈرڈ ایڈیشنز) Huawei Mate7 (پریمیم اورسٹینڈرڈ ایڈیشن ) کیساتھ ساتھ Huawei Honor 6 اور آنر 6 پلس شامل تھے۔

نمائش میں ہواوے کنزیومر BG نے Era "Hilink" کی بھی رونمائی کی گئی جس کا مقصد دنیا بھرکے صارفین کو مکمل طور پر ضم شدہ موبائل انٹرنیٹ سلوشنز پیش کرنا ہے۔ہواوے کی مصنوعات عالمی موبائل انٹرنیٹ کے دور میں صارفین کی متنوع ٹیکنالوجی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ڈیزائن کئے گئے ہیں ۔اس موقع پر ہواوے کے انٹگریٹڈ "Hilink" سلوشنزکے علاوہ Huawei MediaPad T1 اور X1، ویئرایبل ڈیوائس TalkBand B1، موبائل ایکسس ڈیوائس E5 PRO، ہوم ایکسس ڈیوائسز Pt500 اور WS331C، OTT ،ہواوے M330 اور وہیکل ماونٹڈ ماڈیول ME909Tu-565 کی بھی نمائش کی گئی۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-09

More Technology Articles