Huawei sold 240 million smartphones in 2019

Huawei Sold 240 Million Smartphones In 2019

ہواوے نے 2019 میں240 ملین سمارٹ فونز فروخت کیے

2019  میں ہواوے نے  مارکیٹ میں اپنے دو بہترین سمارٹ فونز متعارف کرائے۔ ہواوے پی 30 پرو اور ہواوے میٹ 30  پرو  چین اور امریکا کی تجارتی جنگ میں  یرغمال بن گئے۔ یہ تجارتی جنگ اب بھی جاری ہے لیکن  تمام مشکلات کے باوجود  کمپنی نے 2019 میں 240 ملین سمارٹ فونز فروخت کیے۔ پی اور میٹ لائن اپ کی فروخت میں بھی اس سال 50 فیصد اضافہ ہوا۔
شو زہیجون، جو ہواوے ٹیکنالوجیز کے موجودہ سی ای او ہیں، نے بتایا کہ  کمپنی کو 850 ارب یوان یا 123 ارب ڈالر یا 110 ارب یورو کی آمدن متوقع ہے۔
یہ پچھلے سال کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔اگر امریکی حکومت امریکی کمپنیوں کے ہواوے کے ساتھ کاروبار پر پابندی نہ لگاتی  تو کمپنی  کا منافع کہیں زیادہ ہوتا۔
کمپنی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ نئے سال میں کمپنی کے موبائل سروسز ایکو سسٹم کو بہتر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

اس سال کمپنی گوگل کے آپریٹنگ سسٹم  اور ایپس کا  متبادل بھی پیش کر سکتی ہے۔
ہواوے نے جو نئے سمارٹ فونز فروخت کیے ہیں، ان میں گوگل کی سروسز انسال نہیں تھی۔ اسی وجہ سے یہ سمارٹ فونز توقع کے مطابق فروخت نہیں ہوئے۔
کمپنی نے بتایا کہ ہواوے واچ جی ٹی  2 کے اجراء کے 3 مہینے میں یہ 2 ملین سے زیادہ کی تعداد میں فروخت ہو چکا ہے۔اس کے علاوہ صرف ایک ماہ میں ہواوے فری بڈز 3 ہیڈ فون کے 1 ملین یونٹ  بھی فروخت کر چکا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2020-01-16

More Technology Articles