Huawei Y7p announced with a 48MP camera and 4,000 mAh battery

Huawei Y7p Announced With A 48MP Camera And 4,000 MAh Battery

48 میگا پکسل کیمرہ اور 4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ہواوے وائی 7 پی کا اعلان کر دیا گیا

ہواوے نے اپنی وائی سیریز کے نئے سمارٹ فون ہواوے وائی 7 پی (Huawei Y7p) کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فون میں Kirin 710F ایس او سی کے ساتھ4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو بڑھانے کے لیے اس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی ہے، جس سے سٹوریج کو 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ پائی بیسڈ EMUI 9.1 انسٹال ہے۔
وائی 7 پی میں 6.39 انچ ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے ہے جس کے اوپری بائیں کونے میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔

(جاری ہے)

فون کی بیک پر فنگر پرنٹ ریڈر اور ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ اس سیٹ اپ میں مین کیمرہ 48 میگا پکسل، الٹرا وائیڈ 8 میگا پکسل اور ڈپتھ سنسر 2 میگا پکسل ہے۔
یہ فون ارورا بلیو اور مڈ نائٹ بلیک رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔اس میں 4 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو 10W پر مائیکرو یو ایس بی سے چارج ہوتی ہے۔
تھائی لینڈ میں ہواوے وائی 7 پی کی قیمت 4999 تھائی بھات یا 160 ڈالر یا 145 یورو ہے۔ اس فون کے پری آرڈر 20 فروری سے شروع ہونگے۔ تھائی لینڈ میں فون کی پری بکنگ کرنے والوں کو 4699 تھائی بھات یا 150 ڈالر یا 137 یورو کے تحائف مل سکتے ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2020-02-07

More Technology Articles