IBM invented a way to store data on a single atom

IBM Invented A Way To Store Data On A Single Atom

آئی بی ایم کے ماہرین نے ایک ایٹم پر ایک بٹ ڈیٹا سٹور کرنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا

وقت کے ساتھ ساتھ الیکٹرونکس زیادہ تیز رفتاراور چھوٹی ہوتی جا رہی ہیں۔ ایک وقت ایسا آئے گا جب اشیا کےلیے مزید چھوٹا ہونا ممکن نہیں رہے گا ۔یہ وقت تب آئے گا جب ماہرین ایٹم کے لیول پر پہنچ جائیں گے۔
کوئی اور اس لیول تک جائے یا نہ جائے آئی بی ایم اس لیول تک پہنچ گیا ہے۔آئی بی ایم کےماہرین نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نےکامیابی سے صرف ایک ایٹم پر ایک بٹ ڈیٹا سٹور اور دوبارہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)


نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیاہے کہ آئی بی ایم کے اپنے سائنس دانوں نے کس طرح سے ایک ایٹم پر کامیابی سے ڈیٹا سٹور کیا۔ سائنسدانوں نے ڈیٹا سٹور کرنے کےلیے Holmium کے عنصر کو استعمال کیا۔ اس عنصر کو استعمال کرنے کی وجہ اس کا طاقتور مقناطیسی میدان ہے۔
آئی بی ایم کا متعارف کرایا گیا طریقہ کار مستقبل میں اشیاء سٹور کرنے کے طریقہ کار کو بدل سکتا ہے۔ یاد رہے کہ روایتی ہارڈ ڈسک میں ایک لاکھ ایٹمز پر ایک بٹ ڈیٹا سٹور ہوتاہے۔اگر مستقبل میں اس ٹیکنالوجی پر مشتمل سٹوریج ڈیوائسز آئیں تو کریڈٹ کارڈ سائز کی ڈیوائس میں کروڑوں گانے محفوظ کرنا ممکن ہو جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-14

More Technology Articles