IDC Huawei continued to lead the Chinese smartphone market in Q1

IDC Huawei Continued To Lead The Chinese Smartphone Market In Q1

رواں سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران اسمارٹ فونز کی شپمنٹ میں ہواوے کی بالادستی

انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن(آئی ڈی سی ) کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے اسمارٹ فونز کی چینی مارکیٹ سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری تا مارچ کے دوران گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میںاسمارٹ فونز کی مارکیٹ میں0.8فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس میں سے ہواوے کا شیئر 20.8ملین شپمنٹ کے ساتھ مجموعی طور پر 25.5فیصد تک رہا اور یوں ہواوے نے اس سہہ ماہی کے دوران چینی مارکیٹ میں اسمارٹ فونز کی شپمنٹ میں اپنی بالادستی برقرار رکھی۔

انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کی جانب سے 4مئی کو جاری کردہ رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران OPPO اور VIVO کی شپمنٹس میں اضافہ دیکھا گیا ،تاہم ایپل ،Xiaomi اور دیگر برانڈز کی فروخت میںکمی رہی اور محض ایپل کی فروخت میں سالانہ کی بنیاد پر 26.7فیصد کی گراوٹ دیکھنے میں آئی،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس کے دوران چینی اسمارٹ فونز کی مارکیٹ میں شرح نمو کم رہے گی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق چین میں سائیکلیکل تبدیلیوں کے باعث رواںسال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران اسمارٹ فونز کی مارکیٹ میں زیادہ تیزی نہیں دیکھی گئی ،رپورٹ کے مطابق اس سہہ ماہی کے دوران اسپرن فیسٹیول ،طویل تعطیلات اور دیگر امور کے باعث اسمارٹ فونز کی شپمنٹ میں تیزی نہیں دیکھی گئی جبکہ گزشتہ برس کی آخری سہہ ماہی کے دوران وینڈرز کی جانب سے سال نو کے باعث اسمارٹ فونز کی شپمنٹ خلاف توقع زیادہ رہی جس کے اثرات رواں برس کی پہلی سہہ ماہی کے دوران دیکھے گئے ،مزید یہ کہ وینڈرز کی جانب سے اسمارٹ فونز کے نئے ماڈل متعارف کرائے جانے کے سبب بھی پرانے ماڈلز کی شپمنٹ گزشتہ برس کی آخری سہہ ماہی میںتیز رہی ۔
چین میں رواں برس کی پہلی سہہ ماہی کے دوران دنیا کے نمبر تین اسمارٹ فونز برانڈ ہواوے کی کارکردگی انتہائی قابل رشک رہی اورمجموعی طور پر اسمارٹ فونز کی شپمنٹ میںہواوے کا شیئر25.5فیصد رہا،مڈ رینج اور ہائی رینج میں ہواوے کے اسمارٹ فونز نے مقبولیت کے نت نئے ریکارڈز قائم کئے اور صارفین کی امنگوںو توقعات پر پوراترے،ہواوے کی پی اور میٹ سیریز نے اسمارٹ فونز کی دنیا میں انقلاب برپا کیا ،ہائی اینڈ مارکیٹ میں گوکہ ایپل کو سبقت رہی ،تاہم پریمئم اینڈمارکیٹ میں ہواوے چھایا رہا،آف لائن ایکسپیرئنس اسٹورز کے باعث بھی ہواوے نے پہلی سہہ ماہی کے دوران صارفین کی توجہ حاصل کئے رکھی،ہواوے نے چین کے اہم شہروںمیں ایک ہزار سے زائد برانڈ ایکسپیرئنس اسٹورز کھولے ،آئی ڈی سی نے امید ظاہر کی ہے کہ صارفین آئندہ برانڈ اہکسپیرئنس پر مزید توجہ مرکوز رکھیں گے اور اسی سبب اسمارٹ فونز وینڈرز کو صارفین کو ایکسپیرئنس بیسڈ سروسز کی وسیع ورائٹی کی فراہمی کیلئے اسمارٹ فونز ایکسپیرئنس اسٹور پر اور توجہ دینا ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-17

More Technology Articles