Inbox 10000 New feature of Twitter

Inbox 10000 New Feature Of Twitter

ان باکس 10000، ٹوئیٹر کا نیا فیچر

ٹوئیٹر نے ڈائریکٹ میسج میں الفاظ کی حد 140 حروف سے بڑھا کر ایک دم بہت بڑا جمپ لگاتے ہوئے 10 ہزار کر دی ہے۔اس تبدیلی کا اطلاق اگلے ماہ یعنی جولائی سے ہوگا۔
یہ تبدیلی ٹوئیٹر کے صارفین کے لیے جہاں نعمت ہوگی وہیں زحمت بھی ہو سکتی ہے۔ اگر صارفین سیٹنگ میں صرف اپنے فالوورز کے ڈائریکٹ میسجز وصول کرنا چاہتے تو یہ تبدیلی واقعی صارفین کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

اگر صارفین کی سیٹنگ میں درج ہے کہ کوئی بھی اسے ڈائریکٹ میسج بھیج سکے تو یہ سروس صارف کے لیے زحمت بن جائے گی اور سپام میل اور پیغامات بھیجنے والوں کے مزے ہو جائیں گے۔
140 الفاظ کے پیغام میں کوئی سپام بھیجنے والا ،سوائے ایک لنک بھیجنے کے ، زیادہ تنگ نہیں کر سکتا جبکہ 10 ہزار الفاظ میں تو ڈی ایم بھیجنے والا کسی افریقی ملک میں مرنے والے بوڑھے کے جائیدادیا بنک اکاؤنٹ پر قبضہ کرنے کی سٹوری دو تین بار لکھ سکتا ہے۔
ڈی ایم میں لمبے پیغامات کی اجازت دینے کے بعد ٹوئیٹر کو اب سپام فلٹرنگ کو بھی بہتر بنانا پڑے چاہیے۔

اس سے پہلے ٹوئیٹر نے دوستوں کے ساتھ 30 سیکنڈ کا وڈیو کلب شیئر کرنے کی سہولت بھی متعارف کرائی تھی(تفصیلات اس صفحے پر)

تاریخ اشاعت: 2015-06-14

More Technology Articles