India blames Pakistan for disrupting its 3G spectrum

India Blames Pakistan For Disrupting Its 3G Spectrum

پاکستان بھارت کے 3 جی سپیکٹرم میں خلل ڈال رہا ہے۔ بھارت کا الزام

بھارت ہمیشہ سے ہی اپنے مسائل کا ذمہ دارپاکستان کو ٹھہرا رہا ہے۔پاکستان پر تازہ ترین الزام بھارت کے 3 جی سپیکٹرم میں مداخلت کا ہے۔بھارتی ٹیلی کوم آپریٹروں نے اپنی حکومت کے ذریعےپاکستان پر الزام لگایا ہے کہ پاکستان کے 3 جی سپیکٹرم کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں بھارتی کمپنیاں اپنا سپیکٹرم استعمال نہیں کر پا رہی ۔

(جاری ہے)

بھارتی موبائل فون آپریٹروں آئیڈیا(Idea)، ائیر سیل(Aircel)، ائیر ٹیل (Airtel) اور ریلائنس کمیونی کیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ پاکستان سے آنے والی لہروں کے باعث ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، گجرات، جموں اور کشمیر میں اپنے 3 جی سپیکٹرم کے استعمال کرنے کے حوالےسے مشکلات کا شکار ہیں۔


بھارتی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ہونے والی مداخلت کے باعث کالز میں شور بڑھ گیا ہے اور اسی وجہ سے یہ بھی ممکن ہے کہ بھارتی موبائل فونز کی گفتگو کو پاکستان میں سنا جا سکے۔
بھارتی حکومت نے اس مسئلے کو پاکستان کی حکومت کے سامنے بھی اٹھایا ہے تاہم پاکستان نےان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سرحدی حدود کے اندر نصب انٹینا سے کسی بھی ملک میں کسی بھی طرح کی مداخلت نہیں ہو سکتی۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-15

More Technology Articles