Indian handset maker Karbonn to launch dual-OS smartphone this June

Indian Handset Maker Karbonn To Launch Dual-OS Smartphone This June

بھارتی موبائل کمپنی نے دو آپریٹنگ سسٹم والا فون متعارف کروا دیا

مشہور بھارتی موبائل فون کمپنی Karbonn نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال جون میں دو آپریٹنگ سسٹم والا دنیا کا پہلا فون پیش کر ے گی۔
Karbonn بھارت کے علاوہ اپنے موبائل فون سری لنکا، بنگلہ دیش ، نیپال اور عرب آمارت میں فروخت کرتی ہے۔Karbonn کے مطابق اس کے نئے فون میں صارفین بیک وقت اینڈرائیڈ اور ونڈوز موبائل کو چلا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں کمپنی کی مائیکروسافٹ کے ساتھ باقاعدہ ڈیل بھی ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)


Karbonn کے موبائل فون کوریا اور تائیوان میں تیار کئے جاتے ہیں۔ لیکن کمپنی جلد ہی بھارت میں ایک بہت بڑا پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ مقامی طور پر بہتر اور سستے موبائل فون تیار کئے جا سکیں۔
فلحال دو آپریٹنگ سسٹم والے فون کی مزید تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا، لیکن یہ فون دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا فون ہوگا جو اینڈرائیڈ اور ونڈوز موبائل کو ایک ہی فون میں چلانے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔ امید ہے کہ اگلے چند دنوں میں اس فون کی مزید تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-03

More Technology Articles