Indian Police Buy Pepper Spraying Drones to Control Mobs

Indian Police Buy Pepper Spraying Drones To Control Mobs

بھارتی پولیس لے گی ڈرون سے حیرت انگیز کام

آج تک ہجوم کو منتشرکرنے کے لیے پانی کی توپیں، آنسو گیس، ربڑ کی گولیاں اور لاٹھی چارج ہی آزمودہ نسخہ جات تھے، مگر اب لکھنؤ کی پولیس نے ہجوم منتشر کرنے کا کام ڈرونز سے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے مرچوں کو بطور ہتھیار استعمال کرے گی۔لکھنؤ پولیس نے ایسے پانچ ڈونز خریدے ہیں جو ہجوم پر مرچوں کا سپرے کرنے کے ساتھ ساتھ ہجوم میں شامل افراد کی تصاویر اور ویڈیو بھی بنا سکتے ہیں۔


پولیس کے”مرچی ڈرونز“ خریدنے کی خبر پر لوگوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹائم آف انڈیا کی ویب سائٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کچھ لوگوں نے اسے اچھا فیصلہ قرار دیا تو بہت سوں نے اس پر اپنے تحفطات کا اظہار کیا۔ لوگوں کا خیال ہے کہ ہجوم منتشر کرنے کے لیے یہ ڈرونز بہت نیچی پرواز کریں گے، جس سے یہ دوسرے لوگوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ خود ان ڈرونز کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
گذشتہ چند مہینوں سے بھارت سے ملنے والی خبروں کے مطابق وہاں کے پرتشدد ہجوم کو روکنے کے لیے کسی ایسے ہی طریقے کی اشد ضرورت تھی۔ بھارت میں ہجوم کے ہاتھوں جیلوں میں قید قیدی تک محفوظ نہیں ، ہزاروں افراد پر مشتمل ہجوم ملزموں کو جیل سے نکال کر قتل کر چکا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-07

More Technology Articles