Instagram announces new changes to the timeline based on feedback

Instagram Announces New Changes To The Timeline Based On Feedback

انسٹاگرام نے صارفین کے فیڈ بیک کے بعد ٹائم لائن میں نئی تبدیلیاں کر دیں

انسٹاگرام نے صارفین کے فیڈ بیک کے بعد نئی ٹائم لائن بیسڈ تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان میں ایک تبدیلی New Posts بٹن کی ہے۔ جس سے ٹائم لائن کو خود سے ریفریش کیا جا سکتا ہے۔ اس بٹن کی وجہ سے پہلے کی طرح ٹائم لائن خودکار طو پر ریفریش نہیں ہوگی، جس کی وجہ سے صارفین پھر سے پہلی پوسٹ پر پہنچ جاتے تھے۔اب صارفین خود ہی ٹائم لائن کو ریفریش کریں گے۔


دوسری تبدیلی کے تحت ٹائم لائن میں وہی پوسٹ پہلے نظر آئیں گی، جو انسٹاگرام کے الگورتھم کے مطابق آپ پہلے دیکھنا چاہتے ہیں۔ یعنی پوسٹ کی ترتیب اب الگورتھم متعین کرے گا۔
ان تبدیلیوں سے یہ تو پتا چلتا ہے کہ انسٹاگرام صارفین کے فیڈ بیک کو اہمیت دیتا ہے لیکن اسے یہ معلوم نہیں کہ ان پر کام کیسے کرنا ہے۔ جیسے New Posts بٹن کی کوئی خاص ضرورت نہیں تھی، کیونکہ ایپ کو صارفین کے کام کو ڈسٹرب کیے بغیر بھی آٹو ریفریش کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت ٹوئٹر بھی بالکل اسی طرح کام کرتا ہے۔ اسی طرح پوسٹ کو بغیر کسی ترتیب کے الگورتھم سے ترتیب دینا درست نہیں۔ صارفین کے فیڈ بیک کا یہ مقصد ہرگز نہیں تھا۔ انسٹاگرام کا الگورتھم اب صارفین کو زیادہ دیر تک ٹائم لائن پر مصروف رکھے گا اور یہ فیچر بزنس برانڈز کے لیے بھی بہتر ہے۔
انسٹاگرام کا وعدہ ہے کہ آئندہ چند مہینوں میں ایپلی کیشن میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی لیکن کمپنی کے ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ ان میں سے کوئی بھی صارفین کے مفاد میں نہیں ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-25

More Technology Articles