Instagram finally arrives on Windows desktops

Instagram Finally Arrives On Windows Desktops

انسٹاگرام اب ونڈوز ڈیسک ٹاپ پر بھی

انسٹاگرام کو اپریل میں ونڈوز موبائل کےلیے لانچ کیا گیا تھا لیکن اب یہ مکمل ایپلی کیشن کے طور پر ونڈوز ڈیسک ٹاپ کےلیے بھی لانچ کر دی گئی ہے۔تاہم ڈیسک ٹاپ کے لیے اس کے فنکشن کافی محدود ہیں۔
ڈیسک ٹاپ پر صارفین اس ایپلی کیشن میں اپنی نیوز فیڈ دیکھ سکتے ہیں ، اپنے ڈائریکٹ میسج چیک کر سکتے ہیں اور دوسروں کو ڈائریکٹ میسج بھیج سکتے ہیں۔

اس ایپلی کیشن سے صارفین سرچنگ کرسکتے ہیں، اپنا پروفائل، لائک کی ہوئی پوسٹیں اور سیٹنگ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب ایپ کے برعکس ایپلی کیشن میں کانٹیکسٹ مینو سے فیس بک اور میسنجر پر شیئرنگ بھی کر سکتے ہیں تاہم شیئرنگ کےلیے صارفین کو سیٹنگ کرنی ہونگی۔
اگر آپ کے پاس ٹیچ سکرین ٹیبلٹ یا پی سی ہے اور اس کے ساتھ کیمرہ بھی ہے تو آپ اس ایپلی کیشن سے تصاویر بھی شیئر کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پابندی اس ایپلی کیشن کو بس ٹیبلٹ کےلیے ہی موزوں بناتی ہے۔
اگر صارفین کی ڈیوائس میں کیمرہ نہ ہوتو یہ ایپلی کیشن سٹوری ڈالتے ہوئے کریش کر جاتی ہے۔ اس کا بہتر حل تو یہی ہے کہ اس بٹن کو ہی ختم کر دیا جائے اور بہترین حل یہ ہے کہ صارفین کو تمام ڈیوائسز سے تصاویر اور ویڈیو ز اپ لوڈ کرنے کی اجازت دے دی جائے۔امید ہے کہ جلد ہی اس طرح کے بہت سے مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔
ونڈوز سٹور کے مطابق یہ ایپلی کیشن صرف ونڈوز 10 اور ونڈوز 10موبائل کے لیے ہے۔ اس پلیٹ فارم پر موجود صارفین انسٹاگرام کو انسٹال کرنے کےلیےیہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-14

More Technology Articles