Instagram introduces new control features

Instagram Introduces New Control Features

انسٹا گرام نئے کنٹرول فیچر متعارف کرا رہا ہے

انسٹا گرام نئے کنٹرول فیچرز متعارف کرا رہا ہے۔ نئے فیچر سے صارفین کسی کے کمنٹ کو لائک کر سکتے ہیں، کسی پوسٹ سے کمنٹس کا آپشن ختم کر سکتے ہیں اور فالورز کو اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ہٹا سکتے ہیں۔
انسٹا گرام کمنٹ لائک کرنے کا فیچر متعارف کرائے گا، جس سے صارفین کمنٹ کے ساتھ موجود دل کے آئیکون پر کلک کرکے کمنٹ لائک کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹا گرام کے صارفین ایک نئے فیچر سے پوسٹ سے کمنٹ کا آپشن بھی ختم کر سکیں گے۔


انسٹا گرام نے ذاتی اکاؤنت سے فالور کو خاموشی ہٹانے کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔ اس سے پہلے صارفین فالور کو ایک بار اپروو کرتے تو پھر انہیں بلاک کر کے ہی ہٹایا جا سکتا تھا۔ اب بغیر بلاک کیے بھی فالور کو اکاؤنٹ فالو کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ صارفین گمنام رہتے ہوئے تنگ کرنے والوں کو رپورٹ بھی کر سکیں گے۔
جلد ہی یہ تمام فیچرز تمام صارفین کےلیے دستیاب ہونگے۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-07

More Technology Articles