Instagram is cracking down on fake followers and likes

Instagram Is Cracking Down On Fake Followers And Likes

انسٹا گرام جعلی فالورز اور لائکس کے خلاف کاروائی کر رہا ہے

کچھ سالوں سے انسٹاگرام کافی مقبول سوشل میڈیا ایپلی  کیشن بن گئی ہے۔ اس کی مقبولیت کی وجہ سے اس پر جعلی فالورز اور لائکس کی بھرمار بھی ہو گئی ہے۔ انسٹاگرام اب تھرڈ پارٹیز سے کیے گئے ان کمنٹس اور فالورز کو ختم کر رہا ہے۔
انسٹاگرام ایک نیا الگورتھم استعمال کر رہا ہے، جس سے ان جعلی اکاؤنٹس کو ختم کرنے اور غیر قانونی چیزیں جیسے لائکس، فالو اور کمنٹس کو ڈیلیٹ  کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام  نے ان تھرڈ پارٹی سروسز کو استعمال کرنے والے اکاؤنٹس کو  مطلع کرنا شروع کر دیا ہے کہ  وہ اپنا پاسورڈ بدل دیں تاکہ ان تھرڈ ایپ کی رسائی اکاؤنٹس بند ہو سکے۔
تھرڈ پارٹیز ایپس کو انسٹاگرام کی معلومات  دینا کافی خطرناک ہو سکتا ہے ۔اس سے اکاؤنٹ بھی ہیک ہو سکتا ہے۔اگر آپ تھرڈ پارٹی ایپ  استعمال نہیں کرتے تو تب بھی انسٹا گرام آپ کو پاسورڈ تبدیل کرنے کے بارے میں مطلع کرے گا۔
انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے تھرڈ پارٹی ایپ استعمال کرنے والے اکاؤنٹس کو مطلع کرتا رہے گا۔
Instagram is cracking down on fake followers and likes
تاریخ اشاعت: 2018-11-20

More Technology Articles