Instagram makes it easier to reply with emojis

انسٹا گرام نے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر ایموجیز سے جواب دینا مزید آسان کر دیا

Instagram makes it easier to reply with emojis

انسٹنٹ میسجنگ میں ایموجیز کا استعمال بہت زیادہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم جو کچھ ایموجیز سے بیان کر سکتےہیں، وہ شاید کئی فقروں میں بیان نہیں ہوسکتا۔ سوشل میڈیا ایپس ایموجیز کے استعمال کو مزید بہتر بنا ر ہی ہیں۔
انسٹاگرام بھی مئی سے ایموجیز سے متعلقہ ایک فیچر کو ٹسٹ کر رہا تھا لیکن اس ہفتے اس فیچر کو اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کےلیےجاری کر دیا گیا ہے۔


کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ نئی ایموجی شارٹ کٹ بار اب اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کر دی گئی ہے۔ اس بار میں وہ ایموجیز ہونگے، جو آپ سب سے زیادہ استعمال کریں گے۔ یعنی اس کے بعد آپ کو فون کا کی بورڈ کھول کر انسٹاگرام میں ایموجی شامل نہیں کرنے پڑیں گے۔
ایموجیز کی شارٹ کٹ بار کو استعمال کرنے کےلیے آپ کو اپنی ایپلی کیشن کو تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)


اہم بات یہ بھی ہے کہ اس بار انسٹاگرام نے اس اہم فیچر کو اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ایک ساتھ ہی جاری کیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-09-10

Your Thoughts and Comments