Instagram now has stickers and hands free video

Instagram Now Has Stickers And Hands Free Video

انسٹاگرام ویڈیو اور تصاویر پر اب ٹیکسٹ اور سٹیکرز بھی شامل کیے جا سکتے ہیں

انسٹا گرام کے صارفین اب ویڈیو اور تصاویر پر سٹیکر بھی شامل کر سکتےہیں۔سٹیکر کا بٹن ڈرائنگ ٹولز(سمائلی فیس) کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔
انسٹاگرام کا یہ فیچر بھی سنیپ چیٹ کی کاپی ہےتاہم انسٹاگرام نے اپنے سٹیکرز، جیسے موسم، موجودہ ٹائم اور لوکیشن وغیرہ ،بھی متعارف کرائے ہیں۔
انسٹا گرام نے ایک فیچر ہینڈ فری ویڈیو کا بھی متعارف کرایا ہے۔

(جاری ہے)

انسٹا گرام ہینڈ فری ویڈیو کا مطلب ہے کہ صارفین کو اب ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے بٹن دبائے رکھنے کی ضرورت نہیں۔ صارفین ایک بار ویڈیو بٹن ٹیپ کر کے ریکارڈنگ شروع اور دوسری بار ٹیپ کر کے ریکارڈنگ ختم کر سکتےہیں۔
انسٹا گرام کے صارفین اب ویڈیوز اور تصاویر پر ٹیکسٹ لکھ سکتے ہیں اور ایک نئے سلائیڈر سے ٹیکسٹ کا سائز بھی کم یا زیادہ کر سکتے ہیں۔
انسٹا گرام آئی او ایس کے صارفین اپنی پچھلے 24 گھنٹوں کی سٹوری کو ایک سنگل ویڈیو کی صورت میں بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔
انسٹاگرام کے یہ فیچر آئی او ایس کے تازہ ترین ورژن (10.3) اور اینڈروئیڈ کے لیے جاری کیے جا چکے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-20

More Technology Articles