Instagram now shows activity status for your friends

Instagram Now Shows Activity Status For Your Friends

انسٹاگرام صارفین اب دوستوں کا ایکٹیویٹی سٹیٹس دیکھ سکیں گے

انسٹاگرام نے اپنی اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشن میں نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔انسٹاگرام نے اس فیچر کو باضابطہ طور پر تو متعارف نہیں کرایا ہے لیکن پھر بھی یہ فیچر بہت سے صارفین کے پاس ایکٹیو ہو گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ انسٹاگرام ابھی اس فیچر کے تجربات کر رہا ہے۔
اس فیچر سے صارفین اُن تمام لوگوں کو ایکٹیویٹی سٹیٹس جان سکیں گے، جنہیں انہوں نے ڈائریکٹ میسج کیا ہوگا۔

(جاری ہے)

صارفین ڈائریکٹ میسج میں صارف کے نام کے نیچے دیکھ سکیں گے کہ وہ کتنی دیر پہلے ایکٹیو تھا۔
انسٹاگرام صآرفین چاہیں تو اس فیچر کو ڈس ایبل بھی کر سکتے ہیں لیکن جو صارف اس فیچر کو ڈس ایبل کرے گا وہ نہ تو کسی دوسرے کا ایکٹیویٹی سٹیٹس دیکھ پائے گا اور نہ ہی کوئی دوسرا اُن کا سٹیٹس دیکھ پائے گا۔
ایسی اطلاعات بھی سامنے ا رہی ہیں کہ انسٹاگرام اپنے ڈائریکٹ میسیجز کے لیے ایک الگ ایپلی کیشن متعارف کرائے گا۔ یہ نیا فیچر اسی سلسلے کی ایک کڑی ہو سکتا ہے۔

Instagram now shows activity status for your friends
تاریخ اشاعت: 2018-01-20

More Technology Articles