Instagram offers access to DMs on the web

Instagram Offers Access To DMs On The Web

انسٹاگرام نے ویب پر ڈائریکٹ میسج تک رسائی کی سہولت دے گی

انسٹا گرام  نے صارفین کو   ویب ورژن پر  ڈائریکٹ میسج تک رسائی دے دی ہے۔ انسٹاگرام نے یہ فیچر  صارفین کے ایک چھوٹے سے گروپ کے لیے پیش کیا ہے۔ انسٹاگرام نے 2019 میں کمپنی میں ہی اس فیچر کے تجربات کیے تھے۔ اس تجربات کا دائرہ ساری دنیا کے مخصوص صارفین تک پھیلا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس فیچر سے صارفین موبائل فون کی طرح دیگر صارفین سے  ریگولر اور گروپ چیٹ کر سکتے ہیں، فوٹو شیئر کر سکتے ہیں، میسج لائک کر سکتے ہیں اور نوٹی فیکیشن وصول کر سکتے ہیں۔

انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے حوالے سے مزید  معلومات مستقبل میں فراہم کی جائیں گی۔
فیس بک کی ملکیتی اپ انسٹاگرام میسجنگ پراب پہلے سے زیادہ فوکس کیے ہوئے ہے۔ ڈائریکٹ میسج کا فیچر ویب صارفین کے لیے دستیاب ہونے سے  صارفین دفتری اوقات میں اپنے ڈیسک ٹاپ سے بھی دوستوں کے پیغامات کا جواب دے سکیں گے۔
تاریخ اشاعت: 2020-01-18

More Technology Articles