Instagram tests favorites, a major rethinking of private sharing

Instagram Tests Favorites, A Major Rethinking Of Private Sharing

انسٹا گرام صارفین صرف اپنے پسندیدہ دوستوں کی لسٹ بنا کر اُن کے ساتھ شیئرنگ کر سکیں گے

انسٹا گرام اپنے صارفین کو نئے انداز سے شیئرنگ فیچر فراہم کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی ایک ایسا فیچر ٹسٹ کر رہی ہے جس آپ محدود دوستوں کے گروپ کے ساتھ تصاویر شیئر کر سکیں گے۔
اس وقت انسٹاگرام پر پرائیویسی کنٹرول کچھ زیادہ بہتر نہیں۔ اس وقت اگر آپ اکاؤنٹ پبلک کرتے ہیں تو آپ ہر کسی کے ساتھ تصاویر شیئر کر سکیں گے اور اگر آپ اپنے اکاؤنٹ کو پرائیویٹ کرتے ہیں تو آپ کی شیئر کی ہوئی تصاویر صرف اُن لوگوں کو نظر آئیں گی جنہیں آپ نے اپروو کیا ہو گا۔

اسی وجہ سے بہت سے لوگوں نے انسٹاگرام پر ڈپلیکیٹ اکاؤنٹ بنائے ہوئے جہاں وہ الگ الگ پبلک اور پرائیویٹ تصاویر شیئر کرتے ہیں۔
انسٹاگرام کے برعکس فیس بک پر پرائیویسی کنٹرول کے لیے درجنوں آپشنز ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر بھی صارفین لسٹ بنا سکتے ہیں لیکن وہ پبلک ہوتی ہیں۔ سنیپ چیٹ پر صارفین انفرادی دوستوں کو منتخب کر سکتے ہیں لیکن اس میں مستقبل لسٹ نہیں بنا سکتے۔

گوگل پلس میں سرکلز کا فیچر ہے لیکن وہ کچھ پیچیدہ ہے۔
انسٹاگرام کو یہ فیچر کافی سادہ ہے۔ صارفین فیورٹ فرینڈز کو خود بھی منتخب کر سکیں گے اور بات چیت کی بنیاد پر بھی انہیں کچھ تجاویز دی جائیں گی، جس کے بعد انسٹا گرام صارفین بہت آرام سے پبلک اور پرائیویٹ زندگی گزار سکیں گے۔
اس وقت اس فیچر کے بہت چھوٹے پیمانے پر تجربات کیے جا رہے ہیں۔ امید ہے کہ جلد ہی یہ تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-23

More Technology Articles