Instagram tests “Reels” editing tools to compete with TikTok

Instagram Tests “Reels” Editing Tools To Compete With TikTok

انسٹاگرام ٹِک ٹوک کا مقابلہ کرنے کے لیے ریلز ایڈیٹنگ ٹولز کے تجربات کر رہا ہے

انسٹاگرام   اپنے سٹوریز کیمرہ میں  نئے ویڈیو ایڈیٹنگ ٹولز”ریلز“(Reels) کے تجربات کر رہا ہے۔اس فیچر سے صارفین منتخب میوزک ٹریک  کی آواز پر  15 سیکنڈ کا ویڈیو کلپ بنا سکیں گے۔ہیش ٹیگز کی بدولت یہ ویڈیو دوسرے صارفین بھی سرچ کر سکیں گے۔ مختصراً یہ فیچر  بالکل ٹِک ٹوک کی طرح کام کرے گا۔ تاہم انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ  ریلز ٹِک ٹوک سے مختلف ہے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی دو ایپلی کیشن ایک جیسی نہیں ہوتی، میوزک کے ساتھ ویڈیو شیئر کرنا ایک ہمہ گیر خیال ہے، ہر کوئی اسے استعمال کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
انسٹاگرام کے اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے  صارفین ٹِک ٹوک  کی طرح  ویڈیو کی آڈیو سے دوسری تمام ویڈیو بھی براؤز کر سکتے ہیں۔ریلز سے صارفین ٹک ٹوک کی طرح کے تمام فیچرز استعمال کر سکیں گے۔ انسٹاگرام مزید بھی بہت سے فیچر ز اور وژیول ایفیکٹس شامل کرے گا۔ 
انسٹاگرام ریلز کو برازیل میں آزما رہا ہے۔ ابھی معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ فیچر دوسرے ممالک میں کب پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2019-11-12

More Technology Articles