Instagram update brings support for landscape and portrait images

Instagram Update Brings Support For Landscape And Portrait Images

انسٹاگرام اب لینڈ سکیپ اور پورٹریٹ تصاویر کو بھی سپورٹ کرتا ہے

انسٹاگرام کے ایک نئے ورژن ، جسے ایپ سٹور اور گوگل پلے سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے، میں بہت سے نئے فیچر شامل کیے گئے ہیں۔ انسٹاگرام ڈائریکٹ کو اپریل میں تمام صارفین کے لیے لانچ کیا گیا تھا لیکن ڈویلپرز اس میں مسلسل نئے فیچر شامل کر رہے تھے۔انسٹا گرام ڈائریکٹ میں سب سے اہم فیچر جو متعارف کرایا گیا ہے وہ لینڈ سکیپ اور پورٹریٹ کی سپورٹ کا ہے۔

(جاری ہے)

اب آپ کیمرہ رول سے کسی بھی دوست کو تصویر یا ویڈیو بھیجیں گے تو اسے کراپ کرنا نہیں پڑے گا۔اس کے علاوہ صارفین اپنے دوستوں کےساتھ ویب سائٹس کے لنکس بھی شیئر کر سکیں گے اور دوست میسج میں لنک کا پریویو دیکھ سکیں گے۔ایسا ہی نمبرز اور ایڈریس شیئر کرنے پر بھی ہوگا۔
ڈائریکٹ میں لینڈ سکیپ اور پورٹریٹ کی سپورٹ انسٹاگرام ورژن 10.22 کی حامل آئی او ایس ڈیوائسز میں تو دستیاب ہے جبکہ اینڈروئیڈ صارفین کو اس کےلیےذرا سا انتظار کرنا پڑے گا۔لنک پریویو کا فیچر دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-25

More Technology Articles