Instagram will soon let you shop right within the app

Instagram Will Soon Let You Shop Right Within The App

صارفین جلد ہی انسٹاگرام ایپ میں خریداری بھی کر سکیں گے

مختلف برانڈز کے لیے اپنی فالونگ بڑھانے کے لیے انسٹاگرام بہترین ٹول ہے تاہم فالوکرنے والوں کو اپنا خریدار بنانا  لنک پیسٹ کرنے سے بہت زیادہ مشکل ہے۔
اس حوالے سے جلد ہی ایک تبدیلی آنے والی ہے۔انسٹاگرام پر مختلف کاروباری ادارے اپنی تصاویر میں  مختلف ٹیگ استعمال کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس طرح تصویروں پر کلک کرنے سے صارفین اس پراڈکٹ کے الگ معلوماتی صفحے پر پہنچ سکیں گے اورکاروباری ادارے بغیر تھرڈ پارٹی ٹولز استعمال کیے زیادہ بہتر انداز میں اپنے فالورز کو خریداری کا موقع دے سکیں گے۔


اس وقت انسٹا گرام 20 ریٹیل پارٹنرز کے ساتھ اس فیچر کے تجربات کر رہا ہے۔ یہ فیچر ابھی صرف امریکا میں صارفین کے ایک چھوٹے سے گروپ کےلیے لانچ کیا گیا ہے۔ امید ہے اسے جلد ہی سب صارفین کےلیے لانچ کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-01

More Technology Articles