Instagram's latest update lets you hide your terrible old selfies from the public

Instagram's Latest Update Lets You Hide Your Terrible Old Selfies From The Public

انسٹا گرام کی تازہ ترین اپ ڈیٹ سے آپ اپنی پرانی سیلفیز کو لوگوں سے چھپا سکتے ہیں

اگر آپ کو انسٹاگرام پر اپنی کوئی پرانی تصویر کو دیکھ کر اسے اپ لوڈ کرنے پر افسوس ہواور آپ اس پر موجود لائکس کی وجہ سے اسے ڈیلیٹ کرنا بھی نہیں چاہتے تو انسٹا گرام نے اس کے لیے بھی حل نکال لیا ہے۔ اب انسٹا گرام صارفین اپنی تصویروں کو پبلک سے چھپا بھی سکتے ہیں۔پچھلے چند ماہ سے انسٹاگرام پر اس فیچر کے تجربات کیے جا رہے تھے۔ آرکائیو نام کے اس فیچر سے آپ خصوصی پرائیویٹ گیلری بنا سکتے ہیں۔

یہاں آپ کی چھپائی گئی تمام تصاویر ظاہر ہونگی۔
لگتا ہے کہ یہ فیچر خاص طور پر ایسے صارفین کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے، جو اپنی پرانی تصویر ڈیلیٹ کرتے اور پھر پچھتانے لگتے۔
حیرت کی بات ہے کہ انسٹاگرام کی مالک کمپنی فیس بک نے انسٹاگرام میں یہ فیچر متعارف کرانے میں عرصہ لگا دیا حالانکہ فیس بک پر پوسٹ کو چھپانے کا فیچر کئی سالوں سے دستیاب ہے۔

(جاری ہے)


انسٹاگرام پر کسی فوٹو کو آرکائیو کرنے کےلیے فوٹو پر ٹیپ کریں اور مینو سے جہاں سے ایڈٹ یا ڈیلیٹ کیا جاتا ہے ، آرکائیو کر لیں۔
یہ فیچر اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر ایپلی کیشن کے ورژن 10.21 میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔
آئی او ایس صارفین اس ؤرژن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیےیہاں کلک کریں۔
اینڈروئیڈ صارفین اس ورژن کوڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-17

More Technology Articles