پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں انسٹاگرام سروس معطل

اسلام آباد /نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2018ء)مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی سروس تکنیکی خرابی کے باعث پاکستان سمیت برطانیہ اور دیگر ممالک میں معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

صارفین کی جانب سے صبح 8 بجے سے شکایات موصول ہو ئیں کہ انسٹاگرام ویب سائٹ اور ایپ کام نہیں کر رہی ہے اور اسے استعمال کرتے وقت دشواری کا سامنا ہے۔صارفین کے مطابق انسٹاگرام ویب استعمال کرنے پر5xx Server Error کا پیغام سامنے آ رہا ہے جبکہ موبائل ایپ استعمال کرنے پر could not refresh feedکا پیغام واضح ہورہا ہے آخری اطلاعات تک انسٹاگرام کمپنی کی جانب سے کوئی تفصیلات یا بیان سامنے نہیں آیا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2018-10-03

More Technology Articles