intel launched 5g

Intel Launched 5g

انٹل نے سی ای ایس 2017 میں نیا 5 جی موڈیم لانچ کر دیا

لاس ویگاس میں ہونے والے سب سے بڑے ٹیکنالوجی شو کنزیومر الیکٹرونکس شو 2017 میں انٹل نے 5G موڈیم متعارف کرایا ہے۔ اس موڈیم کو موبائل، ہوم انٹرٹینمنٹ،راؤٹر، کاروں اور ڈرونز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
انٹل کارپوریشن کی وائس پریزیڈنٹ اور جنرل منیجر(کمیونی کیشن اینڈڈیوائسز) ایشا ایس ایوانز نے کہا”5جی کی رفتار ہمارے زندگی گزارنے کے طریقے اور نقطہ نظر کو پوری طرح بدل دے گی“۔

(جاری ہے)


ایوانز کا دعویٰ ہے کہ انٹل کا نیا 5 جی موڈیم مارکیٹ میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ 5 جی enabled ڈیوائسز کی ترقی میں خاصا مددگار ثابت ہوگا۔
انٹل کمپنی کمپیوٹر، سرورز اور موبائل ڈیوائسز کے لیے چپ بناتی ہے۔ اب انٹل کی توجہ ”انٹل گو“ پلیٹ فارم کے تحت خود کار ڈرائیونگ کاروں کی تیاری پر مرکوز ہے۔ایشا نے بتایا کہ کمپنی نے سال 2016 کے آغاز میں ہی 5 جی موبائل کے آزمائشی پلیٹ فارم کو لانچ کیا تھا جوکہ 5 جی جانب کمپنی کا پہلا بڑا قدم تھا۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-21

More Technology Articles