Intel says its upcoming 8th generation Core processors will have 30 percent better performance

Intel Says Its Upcoming 8th Generation Core Processors Will Have 30 Percent Better Performance

انٹل کا آنے والا 8ویں نسل کا کور پروسیسر کارکردگی میں 30 فیصد بہتر ہوگا

انٹل نے 18 کور آئی 9 پروسیسر متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ آنے والے 8 ویں نسل کے کور سی پی یوز کے بارے میں بھی تفصیلات بتائیں ہیں۔ ان پروسیسر کی فروخت کا آغاز اس سال کی دوسری ششماہی میں ہوگا۔ انٹل کا کہنا ہے کہ اگلی نسل کا پروسیسر کارکردگی میں موجودہ پروسیسر سے 30 فیصد بہتر ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ بہتری بہت سے حالات میں واضح طور پر محسوس کی جا سکے گی۔انٹل کے موجودہ ساتویں نسل کے Core i7-7500U، 2 کورز، 4 تھریڈز اور 2.7-3.5GHz کلاک سپیڈ کے حامل ہیں۔ اگلی نسل کے پروسیسر میں 4 کورز، 8 تھریڈ اور زیادہ سے زیادہ 4GHz کلاک سپیڈ ہوگی۔ چھٹی اور ساتویں نسل کے پروسیسر کی طرح آٹھویں نسل کے پروسیسر بھی 14 این ایم پروسس پر بنائے جائیں گے۔ انٹل کے آٹھویں نسل کے پروسیسر کا کوڈ نام Coffee Lake ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-31

More Technology Articles