International Woman Day 2016 Google Doodle

International Woman Day 2016 Google Doodle

عالمی یوم خواتین 2016۔ گوگل نے خصوصی ڈوڈل جاری کردیا

8 مارچ کو ساری دنیا میں عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے۔ اس سال گوگل نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر خصوصی ڈوڈل اور ویڈیو جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں خواتین ایک فقرے کو مکمل کرتی ہے۔ وہ فقرہ ہے ”ایک دن میں۔۔۔۔۔۔۔ گی“(One day I will)۔ اس فقرے کے بعد خواتین اپنے خوابوں کو بیان کرتی ہیں۔
اس ویڈیو کو بنانے کےلیے گوگل نے 13 ممالک کی 337 خواتین سے بات کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک خاتون کہتی ہے کہ ایک دن میں اپنا ریسٹورنٹ کھولوں گی تو دوسری ماحولیاتی مسائل کو پوپ فرانسس سے ڈسکس کرنے کی خواہش ظاہر کرتی ہے۔ اس ویڈیو میں ملالہ یوسفزئی بھی ہے، جس کا خواب ایک دن سب بچیوں کو سکول میں دیکھنا ہے۔
گوگل کے اس ڈوڈل سے متاثر ہوکر بہت سی خواتین ٹوئیٹر پر#OneDayIWill ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنے خواب شیئر کر رہی ہیں۔
عالمی یوم خواتین 2016کے موقع پر مختلف ممالک میں گوگل کی ریکارڈ کی ہوئی تمام ویڈیوز دیکھنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-08

More Technology Articles