Internet Speeds in Pakistan Plunge Due to Fault in Submarine Cable

Internet Speeds In Pakistan Plunge Due To Fault In Submarine Cable

سمندری کیبل خراب ہونے سے پاکستان میں انٹرنیٹ شدید متاثر

پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو اس وقت انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا شدید مسئلہ ہے۔رفتار کی کمی کا مسئلہ صرف لینڈ لائن صارفین کو متاثر نہیں کر رہا بلکہ اس سے 3 جی صارفین بھی پریشان ہیں۔ انٹرنیٹ کی رفتار میں شدید کمی کی وجہ زیر آب کیبل SEAMEWE4(South East Asia–Middle East–Western Europe 4)ہے۔یہ اُن بڑی کیبلز میں سے ایک ہے جو پاکستان کو انٹرنیٹ سے جوڑے ہوئے ہے۔

حکام نے کراچی کے نزدیک سمندر میں اس مقام کا تعین کر لیا ہے جہاں سے یہ کیبل متاثر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے پہلے چند گھنٹوں میں کیبل کی درستگی کا کہا تھا تاہم مکمل بحالی کے لیے ایک سے دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ حکام کی جانب سے انٹرنیٹ کا ٹریفک دوسری کیبلز پر منتقل کر دیا گیا ہے مگر دوسری کیبلز اس گنجائش کی نہیں جتنا سی می وی 4 ہے، اسی لیے صارفین کو سی می وی 4 کی مکمل بحالی تک ڈاؤن اور اپ لوڈ سپیڈ میں شدید کمی کا مسئلہ درپیش ہو سکتاہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ استعمال کے اوقات کے لیے دوسری کیبلز کی بینڈ وڈتھ بڑھائی جا رہی ہے تاہم صارفین اس دوران بہت زیادہ اور بڑا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی کوشش نہ کریں تاکہ کم سپیڈ کی وجہ سے انہیں کوفت کا سامنا بھی نہ ہو اور کم سپیڈ کا بحران مزید شدید نہ ہو۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-25

More Technology Articles