iOS 11 adoption reaches 59%

IOS 11 Adoption Reaches 59%

59فیصد آئی او ایس ڈیوائسز پر آئی او ایس 11 انسٹال ہے

ایپل نے آئی او ایس کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ ان سے پتا چلتا ہے کہ آئی او ایس 11 اس وقت 59 فیصد آئی ڈیوائسز پر انسٹال ہے۔نومبر کے شروع میں 52فیصد آئی ڈیوائسز پر آئی او ایس 11 انسٹال تھی۔

(جاری ہے)


اس وقت ایک تہائی آئی فون، آئی پیڈ اور آئی پوڈ ٹچ ڈیوائسز پر آئی او ایس 10 انسٹال ہے جبکہ 8 فیصد ڈیوائسز پر پچھلے ورژنز انسٹال ہیں۔ایپل کی کچھ ڈیوائسز ایسی ہیں،جن میں ایپل سافٹ وئیر اپ ڈیٹ جاری نہیں کر رہا۔ ان ڈیوائسز میں آئی فون 5 سی، تیسری نسل کے آئی پیڈز اور چوتھی نسل کے آئی پوڈ ٹچ شامل ہیں۔

iOS 11 adoption reaches 59%
تاریخ اشاعت: 2017-12-06

More Technology Articles