iOS 11 may finally allow group FaceTime video calls

IOS 11 May Finally Allow Group FaceTime Video Calls

آئی او ایس 11 میں فیس ٹائم میں گروپ کال ہو سکےگی

2010 میں متعارف کرائےجانے سے اب تک ایپل کی فیس ٹائم ایپلی کیشن میں صرف دو افراد کے درمیان کال کی سپورٹ ہی ہے۔ ہو سکتا ہے اس سال یہ صورتحال بدل جائے۔ ایک غیر مصدقہ رپورٹ کے مطابق ایپل آئی او ایس 11 میں فیس ٹائم میں گروپ کال کا فیچر متعارف کرا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ہو سکتا ہے اس سال کمپنی کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس میں متعارف کرایا جائے۔متعارف کرائے جانے کے بعد آئی او ای11س پہلے ڈویلپر پھر پبلک بیٹا اور پھر نئے آئی فون کی لانچنگ کے ساتھ تمام صارفین کے لیے لانچ کیا جائے گا۔
اس سے پہلے بھی کئی افراد آئی او ایس 11 میں فیس ٹائم گروپ کال کے فیچر کی اطلاع دے چکے ہیں۔حالیہ رپورٹ کے مطابق گروپ کال میں 5 افراد شریک ہو سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-20

More Technology Articles