iOS 7 update to fix random reboots

IOS 7 Update To Fix Random Reboots

کیا آپ کا آئی فون اور آئی پیڈ خود بخود’’ ری اسٹارٹ‘‘ ہو جاتا ہے؟

کچھ آئی فون صارفین کی طرف سے یہ شکائیت سامنے آئی کہ آئی فون اور آئی پیڈ کو iOS 7 پر اپ ڈیٹ کرنے کے بعد انکا فون خو د بخود ’’ری اسٹارٹ‘‘ کرنا شروع ہو گیا ہے۔ اور اہم کام کرتے ہوئے انکا فون خود بخود بند ہو کر دوبارہ چلنا شروع ہو جاتا ہے ۔ اور ہو م سکرین پر جانے سے پہلے سکرین فون کے رنگ کی مناسبت سے کالی یا سفید ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ایپل اس مسئلے سے باخوبی واقف ہے اور اس کو صحیح کرنے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔

ایپل کے ایک نمائندے ٹروڈی مولر کے مطابق ایپل iOS 7 کے اگلے ورزن میں ان تمام مسئلوں کا حل پیش کر رہا ہے۔

ایپل نے حال ہی میں ڈیولپرز کے لیے iOS 7.1 بیٹا 4 متعارف کر وایا ہے۔نیا ورزن معمولی سی تبدیلی اورخرابیوں کو دور کرکے سامنے آرہا ہے۔امید ہے کہ یہ نیا اور مکمل ورزن جلد ہی موجود ہو گا

تاریخ اشاعت: 2014-01-24

More Technology Articles