iPhone 6 Looks Stunning

IPhone 6 Looks Stunning

آئی فون 6 تصاویر میں انتہائی عمدہ دکھائی دے رہا ہے

آئی فون 6 کے متعلق آنے والی افواہوں نے بلآخر اپنے ڈیزائن کے ساتھ اپنے چاہنے والوں کو جنبش دی ہے۔
کچھ عرصہ پہلے اٹلی کے ڈئزائنر فیڈریکو سیکاریز نے ہمیں آئی واچ اور آئی فون ائیر کے ڈئزائن سے متعارف کروایا تھا اور اس ہفتے وہ ہمارے ساتھ آئی فون 6 کا ڈئزائن 4.7 انچ سکرین اور 5.5 انچ سکرین کے ساتھ شئیر کرنے آئے ہیں۔
آپ سیکاریز کی تخلیق کی گئی گیلری میں یہ امیجز دیکھ سکتے ہیں اس کے علاوہ اس پوسٹ کے آخر میں دی گئی ویڈیو کے لنک سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔

آئی فون 6 کی تصاویر

سیکاریز نے یہ رپورٹ 4.7 انچ سکرین 750x1,338 پکسل ریزولیشن اور 5.5 انچ سکرین 878x1,568 پکسل ریزولیشن کے ساتھ اداکردگی کے بنیاد پر بنائی ہے۔

(جاری ہے)


سیکاریز کے علاوہ دو اور ڈئزائنر رین ایونی جن کا تعلق اسرائیل سے ہے اور اینریکو پینیلو جن کا تعلق اٹلی سے ہے نے بھی آئی فون 6 کے متعلق ویڈیو تخلیق کی ہے۔ ان دونوں نے اس میں ہلکی سی موڑی ہوئی سکرین ، آواز کے بٹن اور زیادہ ریزولیشن کا بھی اضافہ کیا ہے جس کو سیکاریز نے اپنے تصور میں بھی استعمال کیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-08

More Technology Articles