iPhone 7 plus explodes before even being taken out of the box

IPhone 7 Plus Explodes Before Even Being Taken Out Of The Box

آئی فون 7 پلس باکس سے نکلنے سے پہلے پھٹ گیا

اب سے پہلے کم از کم باکس کے اندر ہی کوئی آئی فون نہیں پھٹا ہوگا مگر اب ایسا ہوچکا ہے۔ ریڈٹ کے ایک صارف نے بتایا کہ ہے کہ اس کے ساتھی کا آئی فون 7 پلس باکس سے نکلنے سے پہلے ہی پھٹ گیا۔
ریڈٹ کے صارفkroopthesnoop کے مطابق اس کے ساتھی کا آئی فون 7 پلس اس کے ساتھی کے دیکھنے سے پہلے ہی باکس میں پھٹ گیا۔ اس کے ساتھی نے پری آرڈر پر آئی فون 7پلس بک کرایا تھا مگر اس کے پیکٹ سے نکالنے سے پہلے ہی یہ پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

اچھی بات یہ ہوئی کہ بیٹری پھٹنے سے پیکٹ کے میٹریل کو آگ نہیں لگی ورنہ آگ سے زیادہ نقصان ہوتا۔
جب اس جلی ہوئی ڈیوائس کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ واقعہ بھی بالکل سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کی طرح بیٹری کی خرابی کی وجہ سے ہوا۔
اس حوالے سے ایپل کسٹمر کیئر سروس سے رابطہ کیا گیا تو ایپل ٹیکساس آفس سے ایک ایگزیکٹیو نے صآرف کو یقین دلایا کہ اس کی ڈیوائس تبدیل کی جائے گی۔
آئی فون 7 پلس کے پھٹنے کا یہ ایک کیس ہی سامنے آیا ہے اس لیے آئی فون 7 پلس کو بیٹری کے معاملے میں کسی طرح بھی سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 سے نہیں ملایا جا سکتا۔

iPhone 7 plus explodes before even being taken out of the box
تاریخ اشاعت: 2016-10-04

More Technology Articles