iPhone 7 release date news and rumors

IPhone 7 Release Date News And Rumors

آئی فون 7 کچھ خبریں، کچھ افواہیں

آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس اب کسی زمانے کی بات ہوگئے۔اب تو آئی فون 7 کے حوالے سے خبریں اور افواہیں سامنے آنا شروع ہو گئی۔ خبریں ہیں کہ آنے والا آئی فون 6 ایس متوقع طور پر آئی فون 7 ہوسکتاہے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آئی فون 6 ایس اور آئی فون 7 الگ الگ موبائل ہوں مگر ایک ساتھ متعارف کرائے جائیں۔آئی فون 7 کی جن متوقع خصوصیات کے چرچے ہیں اُن میں اہم فورس ٹچ، ایپل سم، ڈی ایس ایل آر کوالٹی کا کیمرہ اور دوگنی ریم ہیں۔

تب تک آئی فون 7 نہیں آتا، خوش ہونے کے لیے یہ خصوصیات کافی ہونی چاہیے، پھر بھی کچھ اور خبروں کو بھی دیکھ لیتے ہیں۔
خبریں یہ بھی ہیں کہ شاید آئی فون 6 ایس/ آئی فون 7 ستمبر 2015 میں سامنے آئے۔ اس کی وجہ وہ خبریں ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ ایپل سونی سے نئے کیمرہ سنسرز بنوا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایپل نے سام سنگ کو نئی اے 9 چپ بنانے کا آرڈر بھی دیا تھا(تفصیلات اس صفحے پر)
اس لیے اندازہ ہے کہ نئے ماڈلز کو ستمبر میں ہی متعارف کرایا جائے۔


آئی فون 6 ایس / آئی فون 7 کے ڈیزائن کے بارے میں اندازہ ہے کہ یہ خم دار ہو گا۔ آئی فون6 ایس کے بارے میں پہلے بھی خبریں آئیں تھیں کہ اس کی سکرین 4 انچ کی ہوگی۔ ایپل نے فوکس کون کو نیلمی ڈسپلے بنانے کا آرڈر بھی دیا تھا۔ فوکس کون ایپل کے لیے 10 ہزار ایسے روبوٹ بھی بنا رہا تھا جو آئی فون کی پروڈکشن کی رفتار کو کئی گنا بڑھا سکتے ہیں(تفصیلات اس صفحے پر

آئی فون 6 ایس کے مقابلے پر ویسے تو کوئی فون نہیں مگر جب ایپل اسے لانچ کرے گا تو سام سنگ اپنے گلیکسی ایس 6 اور ایچ ٹی سی ایم 9 کی قیمت کم کر کے ایپل 6 ایس کو سخت مقابلہ دے سکتے ہیں۔
کیمرہ کے حوالے سے بات کریں تو ایپل نےسمارٹ فونز کے لیے کیمرہ بنانے والی کمپنی کو خرید لیا ہے اس کے علاوہ سونی بھی ایپل کے لیے کیمرے بنا رہا ہے۔ اندازہ ہے کہ آئی فون 6 میں 21 میگا پکسل کا کیمرہ ہوگا۔

آئی فون 6 ایس/ آئی فون 7 کی سکرین کے سائز کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ آئی فون 5 ایس کی طرح کا ہوا گا۔ آئی فون 6 ایس/ آئی فون 7 میں وائرلیس چارجنگ کی سپورٹ بھی ہو گی۔
آئی فون 6 ایس / آئی فون 7 کو 16 جی بی کی بجائے 32 اور 64 جی بی سٹوریج ماڈلز میں متعارف کرایا جائے گا۔ آئی فون6 ایس / آئی فون 7 کی ریم کے بارے مین کہا جا رہا ہے کہ اس میں 2 جی بی ریم ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-06

More Technology Articles