iPhone 8 will reportedly come in three different sizes

IPhone 8 Will Reportedly Come In Three Different Sizes

آئی فون 8 کو 3 مختلف سائزوں میں لانچ کیاجائے گا

کچھ ہفتوں پہلے ہی ایپل نے آئی فون 7 لانچ کیا ہے اور اس کے بعد آئی فون 8 کی خبریں سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔ جاپانی نیوز آؤٹ لٹ نکی کی رپورٹ کے مطابق 2017 میں ایپل 3 نئے آئی فون لانچ کرے گا۔ تینوں فون ہی گلاس باڈی میں ہونگے۔

(جاری ہے)

پہلے بھی افواہیں آئیں تھی کہ نیا آئی فون تین مختلف سائزوں 4.7 انچ، 5 انچ اور 5.5 انچ میں لانچ کیا جائے گا۔
نکی کے مطابق تینوںمیں سے ایک ڈیوائس خمدار ایج ٹو ایج او ایل ای ڈی کے ساتھ پریمیم ماڈل ہوگی جبکہ دوسری ڈیوائسز میں ایل سی ڈی ڈسپلے ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-28

More Technology Articles