iPhone still works after being at the bottom of a lake

IPhone Still Works After Being At The Bottom Of A Lake

منجمد جھیل میں سالوں پڑے رہنے پر بھی آئی فون 4 کام کرنے لگا

فون کا پانی یا زمین پر گر جانا عام بات ہے۔واٹر پروف فون اگر کچھ زیادہ دیر پانی میں رہے تو کوئی بات نہیں مگر عام فون پانی میں گر جائے تو جتنی دیر سے نکالا جائے اتنے اس کے خراب ہونے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں۔
پنسلوینیا سے تعلق رکھنے والے مائیکل گنٹرم کا آئی فون 4 برف میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے مارچ 2015 کو پانی میں گر گیا۔ مائیکل منجمد جھیل میں برف میں سوراخ کر کے مچھلیاں پکڑ رہا تھا کہ اٹھتے ہوئے اس کا آئی فون پانی میں گرا اور مائیکل اپنے فون سے مایوس ہوگیا۔

مائیکل کا کہنا ہے کہ اس نے مچھلی تو پکڑی میں گرنے والے فون کی قیمت مچھلی سے زیادہ تھی۔
ستمبر 2015 میں کیل جھیل ، جہاں مائیکل مچھلی پکڑ رہا تھا، سے سارا پانی نکل گیا اور جھیل خشک ہوگئی۔
اب ایک سال بعد ایک مکینیکل انجینئر ڈینیل کالگرن نے اپنا میٹل ڈیٹیکٹر سنبھالا اور جھیل میں دفن چیزوں کی تلاش میں نکل کھڑا ہوا۔

(جاری ہے)

کچھ دور جا کر ہی میٹیل ڈیٹیکٹر نے اسے برف میں 6 انچ نیچے کسی سخت چیز کا بتایا ۔

ڈینیل نے اسے نکال کر دیکھا تو وہ مائیکل کا فون تھا۔ ڈینیل نے فون کو چاولوں میں رکھ کر خشک کیا اور دو دن بعد اسے چارج کر کے چلایا تو یہ آن ہوگیا۔ اس کے بعد ڈینیل کو مائیکل کا پتا معلوم کرنے میں دیر نہیں لگی۔ڈینیل نے کورئیر سے فون مائیکل کے پاس بھجوا دیا۔ مائیکل کا کہنا ہے کہ آئی فون 4 ویسے تو واٹر پروف نہیں مگر اس کے کیس نے فون کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

iPhone still works after being at the bottom of a lake
تاریخ اشاعت: 2016-11-24

More Technology Articles