IPHONE X PRIMER UNBOXING

IPHONE X PRIMER UNBOXING

آئی فون ٹین کی ان باکسنگ ویڈیو

آئی فون ٹین (iPhone X) کے اعلان سے اب اس کی فراہمی تک یہ فون مسلسل خبروں کی زینت رہا ہے اور آنے والے چند ہفتوں تک رہے گا۔ کچھ دن پہلے  ایپل کے ایک انجینئر کی  بیٹی نے اس ڈیوائس کی  ویڈیو اپ لوڈ کی تھی، جس کی وجہ اسے اس انجینئر کو اپنی ملازمت سےہاتھ دھونا پڑے ۔ آئی فون ٹین کی ویڈیو سامنے آنے کا سلسلہ پھر بھی نہیں رکا۔

(جاری ہے)

اب  یوٹیوب پر  اس ڈیوائس کی ان باکسنگ کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے۔اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں فون کو چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔آئی فون ٹین کی کچھ ویڈیوز انسٹاگرام پر بھی سامنے آئیں تھی لیکن انہیں وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-30

More Technology Articles