Iran could ban the iPhone unless Apple registers an official representative in the country

Iran Could Ban The IPhone Unless Apple Registers An Official Representative In The Country

ایران آئی فون کی فروخت پر پابندی لگا سکتا ہے

ایک نئی رپورٹ کے مطابق اگر ایپل نے ایران کی حکومت کی طرف سے شروع ہونے والی اینٹی سمگلنگ سکیم میں رجسٹریشن نہ کرائی تو ایران میں آئی فون کی فروخت پر پابندی لگا دی جائے گی۔ اس کے لیے ایپل کو ایران میں ترجمان بھی تعینات کرنا ہوگا۔
حکومت ایران کے مطابق ایران میں بڑے پیمانے پر سمگل کیے ہوئے سمارٹ فونز استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں 4کروڑ سے زیادہ صارفین سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں۔

ان 4کروڑ صارفین میں سے اکثریت کے پاس سمگل کیے ہوئے سمارٹ فونز ہیں۔
سمارٹ فون کی سمگلنگ روکنے کے لیے حکوت ایران ایک نئے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے ، جس کے تحت نئے سمارٹ فون حکومت کے ٹیلی کمیونی کیشن ڈیٹا بیس میں رجسٹرکیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اگر کوئی صارفین نیا سمارٹ فون لے گا اور ڈیٹا بیس میں اپنا اندراج نہیں کرائے گا تو اس کا فون ایران میں استعمال نہیں ہوسکےگا۔

اس نئے پراجیکٹ کا ایران میں پہلے سے سمگل شدہ زیر استعمال سمارٹ فونز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
ایرانی حکام کا کہناہے کہ اگر ایپل نے کچھ دنوں تک ایران میں اپنا ترجمان تعینات نہ کیا تو آئی فونز کی فروخت پر پابندی لگا دی جائے گی اور مارکیٹ میں موجود آئی فون ضبط کر لیے جائیں گے۔
اگرچہ یہ سکیم ایرانی موبائل فون آپریٹر اور مقامی حکومت کےباہم تعاون سے شروع کی جا رہی ہے تاہم آئی ٹی کے ماہرین کہنا ہے کہ اتنی زیادہ تعداد میں آئی فون ضبط کرنا آسان کام نہیں اور ہیکر بھی اس ٹیلی کمیونی کیشن ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-19

More Technology Articles