Is your Yahoo account hacked

Is Your Yahoo Account Hacked

کیا آپ کا ’’یاہو‘‘ ای میل اکاؤنٹ ہیک ہو گیاہے؟

یاہو کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسکے ’’بہت سے ‘‘ صارفین کے اکاؤنٹ ہیک کر لئیے گئے ہیں!۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ کسی تیسری پارٹی کی جانب سے ہوا تھا مگر اس نے یاہو کے سرورز کو نقصان نہیں پہنچایا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان صارفین کی ای میل ایڈریس اور اور ناموں کا ارتکاب کیا جا رہا جن کو حال ہی میں اس سے نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)


یاہو نے کہا ہے کہ جن صارفین کو اس سے نقصان پہنچا ہے ان کو پہلے ہی سے مطلع کیا جا چکا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے صارفین کو نقصان پہنچا ہے۔
کمپنی کے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈھونڈ رہے ہیں۔
یاہو کے ای میل صارفین کے لیے یہ مشکل وقت ہے۔پچھلے مہینے یاہو صارفین کی کچھ تعداد کوسروس کی بندش کا سامنا کرنا پڑا ، کچھ صارفین کو پچھلے دو ہفتوں سے ای میل میں بھیجے گئے اور وصول کئے گئے پیغامات نظر نہیں آرہے۔
اس صورتِ حال پر یاہو نے اپنے صارفین سے معذرت بھی کی ہے اور یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے ہر ممکن انتظام کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-01

More Technology Articles