Jamaat-E-Islami Gets Hacked

Jamaat-E-Islami Gets Hacked

جماعت اسلامی کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی!

جماعت اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا۔ ہیک کرنے والے Kai-H4xOrR اور hAxOr tr0jAn نے ویب سائٹ کو ہیک کرنے کے بعد جو پیغام ویب سائٹ پر لگایا اس میں جماعت اسلامی اور مولوی سراج الحق پر الزام لگایا گیا کہ وہ دہشت گردی اور طالبان کی حمایت کر رہے ہیں۔ہیکروں نے اپنے پیغام کے ساتھ تصاویر اورمختلف ٹی وی پروگراموں کی ویڈیو ز کلپس بھی شئیر کیں۔

ایک ویڈیو میں سراج الحق کو ایک دہشت گرد فقیر محمد کی نماز جنازہ میں دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری ویڈیو حیدر فاروق مودودی کے انٹرویو کی ہے جبکہ تیسری ویڈیو میں ایم کیو ایم کے مصطفےٰ کمال نے جماعت اسلامی پر کچھ سوال اٹھائے ہیں۔
ہیکنگ کی یہ واردات عام دارتوں سے مختلف ہے۔ اس طرح کی واردات کو ہیکٹیوزم(hacktivism) کہا جاتا ہے، جس میں ویب سائٹ کو ہیک کر کے ،توجہ حاصل کرنے کے لیے، دوسرا مواد پیش کیا جاتا ہے۔
ہیک کرنے کے بعد جماعت اسلامی کی ویب سائٹ پر جو ویڈیوز لگائی گئی وہ اس لنک پر دیکھی جا سکتی ہیں.

تاریخ اشاعت: 2015-01-21

More Technology Articles