Japan launches smallest rocket ever to carry satellite into orbit

Japan Launches Smallest Rocket Ever To Carry Satellite Into Orbit

جاپان نے سیٹلائٹ مدار میں لے جانے کے لیے سب سے چھوٹا راکٹ لانچ کر دیا

جاپان نے نیا سپیس فلائٹ ریکارڈ بنا لیا ہے۔ جاپان کی ایروسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) نے کامیابی سے سب سے چھوٹا اور ایسا راکٹ لانچ کیا ہے جو سیٹلائٹ کو زمین کے مدار میں لے جا سکتا ہے۔ اس راکٹ نے 13.6 انچ کے کیوب سیٹ TRICOM-1R کو زمینی مدار میں پہنچایا۔

(جاری ہے)

اس خلائی راکٹ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے کسی بھاری بھر کم ٹرک کی ضرورت نہیں بلکہ اسے کار کی پچھلی سیٹ پر رکھا جا سکتا ہے۔
اس راکٹ کو پہلے بھی لانچ کیا گیا تھا تاہم لانچ کے 20 سیکنڈ کے بعد یہ ہی تباہ ہو گیا۔ خلائی ایجنسی کی تحقیق میں پتا چلا کہ اس راکٹ کی تباہی کی وجہ غیر معیاری الیکٹریکل کنکشن بنے۔ خلائی ایجنسی نے اس کے بعد دوبارہ تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا جو کامیاب رہا۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-21

More Technology Articles