Japan's Rakuten buys Viber Media

Japan's Rakuten Buys Viber Media

جاپانی انٹرنیٹ کمپنی نے مشہورمیسنجر ’’وائبر‘‘ کو خرید لیا

مشہور جاپانی کمپنی ’’راکوٹن‘‘ نے ابھرتے ہوئے میسنجر ’’وائبر‘‘ کو خرید لیا ہے۔ وائبر کمپنی سائپرس میں رجسٹرڈ ہے، لیکن اسکے حقیقی بانی اسرائیلی ہیں ، اور اسے اسرائیل سے ہی چلایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)


وائبر کی خریداری ’’راکوٹن‘‘ کی طرف سے اب تک کی جانے والی سب سے بڑی ڈیل ہے، اس سے قبل ’’راکوٹن‘‘ نے متعدد انٹرنیٹ کمپنیاں خریدی ہیں، اور میسنجر اپلیکیشنز میں سب سے پہلی خریداری وائبر کی ہے۔
دونوں کمپنیوں کے انضمام کے بعد وائبر کے 300ملین صارفین اور ’’راکوٹن‘‘ کے 220ملین صارفین کا ڈیٹا بیس مشترک ہو جائے گا، اور اس طرح وائبر اور ’’راکوٹن‘‘ کے استعمال کنندگان کی تعداد 500ملین سے تجاوز کر جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-14

More Technology Articles