Karachi TELECON 2015
موجودہ دورمیں براڈبینڈ دنیا میں سب سے تیزی سے فروغ پانیوالی ٹیکنالوجی بن گئی ہے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین سید اسماعیل شاہ نے کہا کہ ITU کے مطابق موجودہ دورمیں براڈبینڈ دنیا میں سب سے تیزی سے فروغ پانیوالی ٹیکنالوجی بن گئی ہے ۔ اگلی نسل کی ٹیکنالوجیزکی شروعات کے ایک سال کے اندر پاکستان میں 13.02ملین سبسکرائبرزنے 3G اور 4G کواپنا لیا ہے ۔وہ جمعرات کو 8 ویں پاکستان TeleCON-2015کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔کانفرنس میں ٹیلی کام کے ماہرین اور ممتاز مقررین نے تیرتر معاشی ترقی اور صارفین کے اطمینان کیلئے ٹیلی کام میں اگلی نسل کی ٹیکنالوجیزکے تعارف اور پاکستان کے آئی سی ٹی کے شعبہ کے حوالے سے ترقی پسند خیالات پیش کئے۔
کانفرنس کا موضوع ’’کاروبار ی اور سماجی حرکیات میں باسہولت ایجادات‘‘ رکھا گیا تھا۔سید اسماعیل شاہ نے کہا کہ پاکستان میں موبائل براڈ بینڈ کے استعمال میں 590 فیصد اضافہ ہوا ہے جوکل مارکیٹ کے 7فیصد کے برابر ہے اوریہ ملک بھر میں 74 فیصد سم کے استعمال کی عکاسی کرتا ہے۔(جاری ہے)
معروف جوہری سائنسدان ڈاکٹر پرویز ہود بھائی نے کہا کہ ایک قوم کی حیثیت سے پاکستان لوگوں پر مشتمل ہے جو ابتدائی طور پر علم اور ٹیکنالوجی کے صارفین ہیں ۔
تاہم ہمیں علم اور ٹیکنالوجی کے ’’ پیش کار‘‘ بننے کی کوشش کرنی چاہیے۔ فاصلاتی تعلیم نے ہمارے تعلیمی اداروں میں انقلاب برپا کردیا ہے اور اس کے خامیوں کا خاتمہ کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کی ٹیکنالوجیز ٹھوس آلات پرمشتمل نہیں ہوں گی ۔ مصنوعی انٹیلی جنس دنیا میں انقلاب لانے کیلئے تیزی سے فروغ پارہی ہے اورہمیں نئی دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے تیزی لانی چاہئے۔ سائبر کرائمز اور سیکورٹی امریکی ایجنڈے پر سرفہرست ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ پاکستان ان ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں کم شکار نہیں ہے۔ ڈاکٹر ہود بھائی نے بجلی کی تقسیم اور پیداوار کے لئے نیٹ میٹرنگ طریقہ کارکی تعیناتی کی حمایت کی۔ٹیلی کمیونیکیشنز اور آئی سی ٹی کی صنعتوںکی ٹیکسیشن کی ساخت پر تقریر کرتے ہوئے پی ٹی اے چیئرمین سید اسماعیل شاہ اوروزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے رکن ایچ آرڈی طاہر مشتاق پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کی صدرجہاں آرا کے تبصرہ سے اتفاق کیا۔جہاں آرا نے اپنی تقریرمیں ٹیلی کام اورآئی سی ٹی جیسے ترقی پذیراور ہائی پوٹینشل شعبوں پر ٹیکسوں کے بوجھ کوکم کرنے کی ضرورت پرزوردیا اورکہا کہ تیزی سے بڑھنے کی آزادی دی جائے اورقومی معیشت کو صحت مندانہ آمدنی سے لبریز اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں۔تعمیر مائیکرو فنانس بینک کے بانی، صدر اور سی ای او ندیم حسین نے پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کیلئے موبائل بینکنگ میں تبدیلی کے پیراڈائم پر متاثر کن پریزنٹیشن پیش کی۔ ٹیلی نار کے’’ ایزی پیسہ ‘‘ کے سی ایف او یحیی خان نے کہا کہ موبائل بینکنگ صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ سے ملک میں مالیاتی شمولیت کے پیمانے میں بھی انقلاب آگیا ہے ۔ فورم کے کنوینر اور Shamrock کمیونیکیشنز پرائیویٹ کے سی ای اومینن راڈریجئس نے کہا کہ قومی ٹیلی مواصلات کے مقاصد اور پالیسیوں کی عالمی ٹیلی کام کے میدان میں تیزتر تکنیکی ترقی کیلئے ان کی فوری طورپر realignments کی ضرورت ہے۔کانفرنس کواپنے وسیع علم اور گہری بصیرت سے آگاہ کرنے والے دیگر ممتاز مقررین میں پاکستان سافٹ ویئرہائوسزایسوسی ایشن (پاشا) کی صدر جہاں آرا،پی ٹی سی ایل میں ای وی پی ریگولیٹری افیئرز عمران قریشی، سی پی ایل سی کے سربراہ احمد چنائے اور ایرکسن پاکستان کے سی ای او ایشلے گولڈ شامل تھے ۔انعام الرحمن نے توانائی کے بحران کو پائیدار اور قابل عمل سلوشنز فراہم والے متبادل توانائی کی پیداوارکیلئے انقلابی ٹیکنالوجیزپرتبادلہ خیال کیا جو ٹیلی کام اور آئی سی ٹی کی طرح ہائی ٹیک صنعتوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنا سکتے ہیں ۔ قومی ڈیٹا کنسلٹنٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر عمارہ مسعود، ’برانڈکریو‘ کے ڈائریکٹر امین رمل، NEX ڈگری پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای اوعمران محی الدین ،پین کلائوڈلمیٹڈ کے اے کے iOS ڈویلپر ضیاء خان ، ڈیجیٹل میڈیا کی ماہرمہوش رضوی اورAKUH سے ایم ڈی سائیکاٹری کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ میاں نے بھی کانفرنس کے دوران متاثرکن تقریریں کیں۔More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry