Karachi to Get Free WiFi

Karachi To Get Free WiFi

کراچی کے شہریوں کے لیے مفت وائی فائی

سندھ کے وزیر برائے انفارمیشن اینڈ لوکل گورنمٹ نے اعلان کیا ہے کہ اُن کی حکومت کراچی بھر میں عوام کے لیے وائی فائی ہاٹ سپاٹ نصب کرے گی۔یہ بات انہوں نے لانڈھی میں ایک سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اُن کی حکومت شہر کی سٹریٹ لائٹس کو ایل ای ڈیز سے بدل دے گی، انہوں نے یہ کہا کہ شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ ایل ای ڈیز روشنی کے ساتھ ساتھ عوام کو انٹرنیٹ اور وائی فائی سسٹم بھی مہیا کریں گی۔

(جاری ہے)


صوبائی وزیر نے یہ نہیں بتایا کہ سٹریٹ لائٹس پول پر وائی فائی ہاٹ سپاٹ بنائے جائیں گے یا حکومت جدید ترین لائی فائی متعارف کرانے کا سوچ رہی ہے۔
پاکستان میں عوام کو مفت وائی فائی کی سہولیات فراہم کرنے کےحوالے سے اچھا خاصا کام ہورہا ہے۔ پچھلے دنوں ایک ٹرین میں بھی وائی فائی کی سہولت متعارف کرائی گئی(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اس سے پہلے حکومت پنجاب نے بھی صوبے بھر کے عوامی مقامات پر مفت وائی فائی کی فراہمی کا اعلان کیا تھا(تفصیلات اس صفحے پر

تاریخ اشاعت: 2015-06-05

More Technology Articles