Lahore to get another speedy transport Orange Metro Train

Lahore To Get Another Speedy Transport Orange Metro Train

اورنج میٹرو ٹرین

چینی ریلوے اور نورینکو انٹرنیشنل چائنا کے وفد سے بات کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت لاہور میں ایک میٹرو ٹرین چلائی جائے گی۔
اورنج لائن میٹرو ٹرین 27 کلو میٹر کے روٹ پر چلے گی۔ اس روٹ پر اس کے 26 اسٹیشن ہونگے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کےمطابق یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے مضبوط تعلقات کی علامت ہے۔

اس سے شہریوں کو تیزرفتار، آرام دہ اور سستا ٹرانسپورٹ سسٹم میسر ہوگا۔ اورنج میٹرو ٹرین پر روزانہ 2 لاکھ افراد سفر کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


اورنج میٹرو ٹرین کے روٹ پر ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ، چوبرجی، مال روڈ، لکشمی چوک، ریلوے اسٹیشن، گڑھی شاہو، جی ٹی روڈ، پاکستان منٹ اور ڈیرہ گجراں بھی ہونگے۔
پنجاب حکومت اس سے پہلے لاہور کے شہریوں کے لیے میٹرو بس سروس شروع کر ہی چکی ہے۔

خواتین ملازمین اور طلباء کو آسان اقساط پر سکوٹی بھی دی جائیں گی(تفصیلات اس صفحے پر)۔اس بات کا بھی بہت زیادہ امکان ہے کہ حکومت پنجاب کے عوامی مقامات پر وائی فائی مہیا کرنے (تفصیلات اس صفحے پر) کے منصوبے کے تحت اورنج ٹرین میں بھی مسافروں کو مفت وائی فائی کی سہولت میسر ہو۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-15

More Technology Articles